- الإعلانات -

جاپان میں فلاحی ادارے میں آتشزدگی سے 11 افراد ہلاک

جاپان کے ایک رہائشی علاقے میں واقع فلاحی ادارے کی عمارت میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے شہر سپورو میں ایک 3 منزلہ عمارت میں آگ بدھ کی رات لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں 11 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 5 افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے بچا لیا۔

جاپانی میڈیا کے مطابق جس عمارت میں آگ لگی وہ فلاحی ادارے کی ملکیت ہے جو ضرورت مند افراد کو رہائش اور دیگر فلاحی کاموں میں مدد فراہم کرتا ہے۔

جاپانی حکام نے عمار ت میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ 2010 میں بھی سپورو میں ضعیف العمر افراد کے لیے قائم نرسنگ ہاؤس میں آتشزدگی کے باعث 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔