- الإعلانات -

شیخ رشید کا وزیراعظم کے آبائی شہر میانوالی کے لیے ٹرین چلانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کے آبائی شہر میانوالی کے لیے ٹرین چلانے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ترنول ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں اسٹیشن پر بنیادی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران شیخ رشید نے ویڈیو پیغام کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان کے آبائی شہر میانوالی کے لیے ٹرین چلانےکا اعلان کیا۔

Sheikh Rashid Ahmad

@ShkhRasheed

ترنول سے ویڈیو پیغام

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اسٹیشن سے میانوالی ایکسپریس کا آغاز 14 ستمبر سے ہوگا جو کہ صبح 7 بجے روانہ ہوگی اور 5 گھنٹوں میں منزل پر پہنچائے گی جب کہ دن 2 بجے میانوالی ایکسپریس راولپنڈی کے لیے میانوالی سے روانہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو زیادہ سہولیات فراہم کریں گے۔