- الإعلانات -

نیپرا نے کے الیکٹرک پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا

کراچی: نیپرا نے رمضان المبارک میں بجلی کی بلا تفریق فراہمی نہ کرنے پر کے الیکٹرک پر 50 لاکھ  روپے جرمانہ عائد کردیا۔

نیپرا نے رمضان المبارک میں بجلی کی بلا تفریق فراہمی نہ کرنے پر کے الیکٹرک کو 50 لاکھ  روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔ نیپرا ترجمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک پر جرمانہ مکمل تحقیقات کے بعد عائد کیا گیا۔

نیپرا نے اعلامیے میں بتایا کہ کے الیکٹرک رمضان المبارک 2017ء کے دوران صارفین کو بلا امتیازبجلی کی فراہمی میں ناکام رہا اور ادارہ مخصوص علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار قرار پایا۔ نیپرا ٹیم نے کراچی کا دورہ کیا اورکمپنی کی بجلی پیداواری، ترسیلی، تقسیمی سہولتوں کا جائزہ لیا، ماہرین کی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں شدید تحفظات کا اظہار کیا اور بتایا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا رہا۔

کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ وہ قانون کی پاس داری کرنے والا ذمہ دار ادارہ ہے جو تمام آپریشنز قواعد و ضوابط کے مطابق سرانجام دیتا ہے، نیپرا کے حالیہ فیصلے پر نظر ثانی کے لیے نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے رابطہ کیا جائے گا۔