- الإعلانات -

ڈی جی نیب راولپنڈی کی احتساب عدالت کے ججز سے ملاقات

اسلام آباد: ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی نے احتساب عدالت کے ججز سے ملاقات کی ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل عرفان منگی جوڈیشل کمپلیکس پہنچے جہاں انہوں نے احتساب عدالت کے ججز سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اور ارشد ملک سے عدالتی وقت کے بعد ملاقات کی جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔

ڈی جی نیب کی ججز سے ملاقات میں شریف خاندان کے کیسز سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا تھا جب کہ ارشد ملک اب بھی شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کررہے ہیں۔