- الإعلانات -

وزارت پانی و بجلی کیلیے 684 ارب روپے سے زائد کے واجبات کی وصولی امتحان

اسلام آباد: 

وزارت پانی و بجلی کے لیے سرکاری اور غیر سرکاری نادہندگان صارفین سے 6 سو 84 ارب 70 کروڑ 20 لاکھ روپے کے واجبات وصول کرنا ایک امتحان بن گیا۔

چاروں صوبائی حکومتوں سمیت دیگر سرکاری اداروں سے مجموعی طور ہر تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ایک کھرب 61 ارب 52 کروڑ 90 لاکھ روپے کے واجبات وصول کرنے ہیں جب کہ غیرسرکاری نادہندگان صارفین سے 95 ارب 59 کروڑ 40 لاکھ روپے کے وصول کرنے ہیں، تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ان نادہندگان سے رقم وصول کرنا ہے جن کے بجلی کے کنکشن تو منقطع کر دیے مگر واجبات وصول نہ کیے جاسکے اور ان واجبات کی مجموعی رقم 4 کھرب 27 ارب 58 کروڑ، روپے بنتی ہے، ان صارفین کے صرف بجلی کے کنکشن منقطع کیے گئے، سنجیدگی سے ان صارفین سے واجبات وصول کرنے کے لیے اقدامات نہیں کیے گے۔

ذرائع  نے انکشاف کیا کہ اکثر صارفین یا تو وفات پا چکے ہیں یا وہ اپنی پراپرٹی فروخت کرچکے ہیں، جب واجبات کی عدم وصولی کے حوالے سے لیسکو چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چھٹہ سے بات کی گئی تو انہوں نےکہا کہ چیف سیکرٹری کی نگرانی میں آپریشن کا اغازکر دیا گیا ہے، بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان نادہندگان صارفین سے واجبات کی وصولی بھی شروع کی جا چکی ہے، سرکاری اور غیر، سرکاری اداروں کے خلاف بلا امتیاز اپریشن کلین اپ کیا جا رہا ہے۔