- الإعلانات -

وزیراعلیٰ سندھ کا محکمہ جنگلات کی اربوں روپے کی زمینوں پر قبضے کا انکشاف

کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ جنگلات کی ایک لاکھ 49 ہزار 245 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے سندھ اسمبلی میں محکمہ جنگلات سے متعلق وقفہ سوالات میں بتایا کہ محکمہ جنگلات کی مجموعی اراضی 33 لاکھ 60 ہزار ایکڑ ہے، محکمے کی سب سے زیادہ دادو میں ساڑھے 27 ہزار ایکڑ زمین پر غیر قانونی قبضہ ہوگیا ہے۔

وزیراعلی سندھ نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ شہید بے نظیر آباد کی 24 ہزار 271، سکھر ڈویژن میں 23 ہزار 715 ایکڑ اراضی پر قبضہ، خیرپور میں 17 ہزار اور لاڑکانہ کی 12 ہزار ایکڑ سے زائد زمین پر قبضہ ہے۔