- الإعلانات -

نواز شریف کی کارکن بن کران کے انصاف کیلئے کردارادا کروں گی، مریم نواز

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی کارکن بن کر ان کے انصاف کے لیے کردار ادا کروں گی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے خلاف 2 نیب ریفرنسز العزیزیہ اور فلیگ شپ کا فیصلہ کل سنایا جائے گا جس کے لئے نوازشریف لاہور سے اسلام آباد پہنچے ہیں

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی لاہور سے اسلام آباد روانگی کے موقع پر ان کی صاحبزادی مریم نواز نے انہیں رخصت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کارکن بن کر آپ کے انصاف کے لیے کردار ادا کروں گی۔

واضح رہے کہ پہلے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10، مریم کو 7 جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا ہوچکی ہے۔