Site icon Daily Pakistan

تاپسی پنوں کا بالی وڈ میں مختلف کیمپوں کی موجودگی کا اعتراف

تاپسی پنوں کا بالی وڈ میں مختلف کیمپوں کی موجودگی کا اعتراف

تاپسی پنوں کا بالی وڈ میں مختلف کیمپوں کی موجودگی کا اعتراف

ممبئی: بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ تاپسی پنوں نے بھی انڈسٹری میں مختلف گروپوں اور کیمپوں کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں مختلف کیمپ موجود ہیں اور یہ کیمپ بالی وڈ میں ہمیشہ سے موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بالی وڈ کے خلاف ان کے دل میں کوئی کینہ یا بغض نہیں ہے لیکن ان کیمپوں کے متعلق سب کو معلوم ہے۔تاپسی پنوں کا کہنا تھا کہ یہ کیمپ ایک اداکار کے دوستوں کا سرکل، کسی ایجنسی یا گروپ کا ہوسکتا ہے اور ان کی وفاداریاں ایک دوسرے کے ساتھ ہوتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے جانتی ہیں کہ انڈسٹری میں تعصب موجود ہے اور وہ ہر کسی کے ساتھ فیئر نہیں ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے شوبز میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا۔تاپسی پنوں آخری فلمی پروجیکٹ ’حسین دلربا‘ میں وکرانت میسی کے ساتھ نظر آئی تھیں۔

Exit mobile version