خاص خبریں

تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کو ااحتجاج کی کال واپس لینے پر مشرو ط آمادگی ظاہر کردی

تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کو ااحتجاج کی کال واپس لینے پر مشرو ط آمادگی ظاہر کردی

تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال واپس لینے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی۔ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں، احتجاجی کال واپس لیں گے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس سی او اجلاس کے موقع پر احتجاج کی کال کی تحریک انصاف کے اندر سے بھی مخالفت کی گئی ہے۔اس حوالے سے پارٹی کی سینئر قیادت نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے بھی پی ٹی آئی سے احتجاج کی کال موخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف احتجاج کی کال موخر کرے۔ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایس سی او کانفرنس پوری قوم کے لیے اعزاز ہے، حکومت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ تسلیم کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے