- الإعلانات -

انٹرنیٹ سروس کی بحالی، بینظیربھٹوائرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ شروع

اسلام آباد کے بینیظیربھٹوانٹرنیشنل ائرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

انٹرنیٹ سروس کو انڈیا، مشرق وسطیٰ اور مغری یورپ جانے والےزیرزمین کیبل پر خرابی کے باعث 38 گھنٹوں کے طویل خلل کے بعد دوبارہ بحال کردیا گیا۔

ائرپورٹ عہدیداروں کے مطابق انٹرنیٹ کی بحالی کے ساتھ ہی پروازوں کے شیڈول اور ٹکٹس کی تصدیق کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ انٹرنیٹ سروس میں خلل کے باعث کم ازکم 8 قومی اوربین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوگئی تھیں۔

پی ٹی سی ایل کے چیف بزنس ڈیویلپمنٹ آفیسر سکندر نقی نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی ہے جبکہ زیر آب کیبل میں آنے والی خرابی کو ٹھیک کرنے کے لیے کام اب بھی جاری ہے۔

سکندر نقی کے مطابق سعودی عرب کے قریب زیر زمین انٹرنیٹ کیبل میں آنے والی خرابی کی نشاندہی کے بعد اس کی مرمت کرلی گئی جس کے بعد پاکستان میں انٹرنیٹ سروس معمول پر آئی۔

قبل ازیں عالمی سطح پر انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کے باعث بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن ہونے سے متعدد فلائٹس کا شیڈول متاثرہوگیا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ نظام ڈاؤن ہونے سے ملک بھر کا فلائٹس کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا جس کے باعث بے نظیر بھٹو ائیرپورٹ پر 8 قومی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں اسلام آباد سے دوبئی جانے والی نجی پرواز پی کے 210 جبکہ مانچسٹر جانے والی قومی پرواز پی کے 701 بھی شامل تھی