Site icon Daily Pakistan

توانائی بحران:،خیبرپختونخوا میں بازار ساڑھے8اورشادی ہال10بجے بند کرنے کا حکم

توانائی بحران:،خیبرپختونخوا میں بازار ساڑھے8اورشادی ہال10بجے بند کرنے کا حکم

توانائی بحران:،خیبرپختونخوا میں بازار ساڑھے8اورشادی ہال10بجے بند کرنے کا حکم

پشاور:خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے توانائی بچٹ کیلئے تجارتی مراکز رات ساڑھے آٹھ اور شادی ہال دس بجے بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ہمارے نمائندے کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے پیش کردہ پالیسی پر خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے عملدرآمد کا آغاز کردیا۔اس ضمن میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو تجارتی مراکز رات8بجکر تیس منٹ اور شادی ہالز ہر صورت رات 10بجے بند کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔اُدھر پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے تمام شادی ہالز کو رات دس بجے ہال بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کل سے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔اُدھرپشاور میں ضلعی انتظامیہ نے تمام شادی ہالزکو رات دس بجے بند کرنے کے احکمات جاری کرتے ہوئے کل سے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

Exit mobile version