پاکستان خاص خبریں

توہین عدالت کیس:ڈی چوک جانے کا فیصلہ پہلے ہی کرچکا تھا،عمران خان

عمران خان کا تہلکہ خیز انکشاف، جان کے دشمن کون ؟

اسلام آباد:توہین عدالت کیس میں عمران خان نے اضافی جواب جمع کروادیا جس میں بتایا کہ ڈی چوک جانے کا فیصلہ حکومتی تشدد کے نتیجے میں کیا تھا جبکہ ڈی چوک جانے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے کرچکا تھا۔سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومتی جواب الجواب جمع کروادیا ہے۔جواب میں بتایا گیا کہ بابر اعوان اور فیصل چوہدری پہلے ہی اپنے جواب میں مجھے اطلاع کرنے کے حوالے سے معذوری ظاہر کرچکے ہیں،کیس کے اندر واحد نقطہ یہی ہے کہ مجھے عدالتی احکامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے یا نہیں۔عمران خان نے کہا کہ بابر اعوان اور فیصل چوہدری کی مجھ سے ملاقات کروانے کے عدالتی احکامات کی انتظامیہ نے واضح طورپر خلاف ورزی کی،24مئی سے پولیس اور اسلام آباد میں ہونے والے تشدد کی وجہ سے شدید دباؤ میں تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جیمرز کی وجہ سے رابطہ نہ ہونے کا ابھی تک دعویٰ نہیں کیا پہلے جواب میں جیمرز کی موجودگی میں رابطے کے عمل کو غیر حقیقی لکھا ہے۔الیکٹرانک میڈیا پر میری سیاسی سرگرمیوں میں پابندی کے باعث سوشل میڈیا کا استعمال لازمی تھا۔سوشل میڈیا سرگرمیاں مختلف جگہوں پر مختلف اکاؤنٹس سے کی جارہی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri