تھانہ کلرسیداں کے نواحی علاقے سہوٹ کلیال میں دو خواتین کو قتل کرنے بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھریلو ناچاقی اور ناراضگی کی وجہ سے ڈپریشن کے شکار چوہدری محمد رشید نے بارہ بور رائفل سے دو رشتہ دار خواتین کو قتل کرنے بعد خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی اطلاع ملنے پرایس ایچ او تھانہ کلرسیداں سب انسپکٹر قمر سلطان،سب انسپکٹر حسن محمود بھٹی اور کانسٹیبل امتیاز (ایچ آئی یو کلرسیداں) فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ایس پی صدر راولپنڈی احمد زنیر چیمہ نے بھی کرائم سین کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی کہوٹہ مرزا طاہر سکندر بھی موجود تھے جبکہ پی ایس ایف اے کرائم سین یونٹ راولپنڈی کی ٹیم نے ایس پی صدر راولپنڈی احمد زنیر چیمہ، اور ڈی ایس پی مرزا طاہر سکندر کی نگرانی میں کرائم سین سے شواہد اکھٹے کیے تھانہ کلرسیداں کی ایچ آئی یو ٹیم ڈی ایس پی مرزا طاہر سکندر اور ایس ایچ او کلرسیداں سب انسپکٹر قمر سلطان کی نگرانی میں ضابطے کی کاروائی کرنے مکمل کرنے کے لیے موقع پر موجود ہے۔
جرائم
خاص خبریں
تھانہ کلرسیداں میں دو خواتین کو قتل کرنے بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 8, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 808 Views
- 2 سال ago