Site icon Daily Pakistan

ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی افواہوں پر والد کا سخت ردعمل

ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی افواہوں پر والد کا سخت ردعمل

ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی افواہوں پر والد کا سخت ردعمل

ثانیہ مرزا کے والد نے محمد شامی کے ساتھ دوسری شادی کی افواہوں پر سخت ردعمل دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا اور بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی مستقبل میں شادی کی افواہیں حال ہی میں گردش کرنے لگیں۔اب ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے ان افواہوں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران مرزا نے واضح کیا کہ یہ سب بکواس ہے، ثانیہ مرزا نے کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں کی۔اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا جارہا تھا کہ ثانیہ مرزا جلد ہی کرکٹر محمد شامی سے شادی کرنے جارہی ہیں۔

Exit mobile version