علاقائی

جامعہ اکبریہ میانوالی گرلز سیکشن میں تقریب تقسیمِ اسناد کا انعقاد

جامعہ اکبریہ میانوالی گرلز سیکشن میں تقریب تقسیمِ اسناد کا انعقاد

جامعہ اکبریہ میانوالی گرلز سیکشن میں تقریب تقسیمِ اسنادمنعقد کی گئی ، اس موقع پرمحفل میلاد کی عظیم الشان تقریب کا بھی انعقاد کیاگیا، آخر میں کامیاب طالبات سال 2022 میںاسنادتقسیم کی گئیں اور درجہ عالمیہ ایم اے درسِ نظامی اور حفظِ قرآن مجید مکمل کرنے والی طالبات کی دوپٹہ پوشی کی گئی،اس موقع پر انجمن اکبریہ کے عہدیداران نے سرپرستِ اعلیٰ صاحبزادہ مولانا عبدالمالک و پرنسپل شعبہ بنات کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد دی۔ ،تفصیلات کے مطابق اہلسنت کی مرکزی درسگاہ جامعہ اکبریہ میانوالی کے گرلز سیکشن میں تقسیمِ اسناد کی تقریب منعقد ہوئی،تقریب میں ضلع بھر سے خواتین شامل ہوئیں، اس موقع پرمحفل میلاد کی عظیم الشان تقریب منائی گئی آخر میں کامیاب طالبات سال 2022 میںاسنادتقسیم کی گئیں اور درجہ عالمیہ ایم اے درسِ نظامی اور حفظِ قرآن مجید مکمل کرنے والی طالبات کی دوپٹہ پوشی کی گئی، میٹرک کی10، درجہ خاصہ کی8، درجہ عالمیہ کی 7 طالبات اور حفظ کی 5 طالبات نے یہ اعزاز حاصل کیا۔میانوالی علومِ دینیہ کی مرکزی درسگاہ کے شعبہ بنات کی طالبہ اقصیٰ اجمل خان نے پنجاب بھر میںدرجہ خاصہ سال 2022 کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کی جسے تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کی طرف سے اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا ،انجمن اکبریہ کے عہدیداران نے سرپرستِ اعلیٰ صاحبزادہ مولانا عبدالمالک و پرنسپل شعبہ بنات کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri