Site icon Daily Pakistan

جامعہ کراچی کا ڈگری کی فیسوں میں اضافہ

jamia karachi

کراچی: جامعہ کراچی میں ڈگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا۔جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر ظفر حسین نے روزنامہ پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ ڈگریوں کے باعث فیسوں میں اضافہ کرنا پڑا، کمپیوٹرائز سسٹم میں نقل کی گنجائش بھی نہیں ہوگی کیونکہ یہ کاغذ بازار میں دستیاب نہیں۔ ڈگری کی فیس 1500روپے سے بڑھاکر 3 ہزار کردی گئی۔ڈاکٹر ظفر حسین نے کہا کہ اس ڈگری کے کاغذ کی پوشیدہ خصوصیات ہیں جو صرف جامعہ کی انتظامیہ کو ہی معلوم ہیں اور ایک ڈگری کا لے آؤٹ ہی صرف 450 قیمت کا ہے۔ڈگری کی تاخیر کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ ڈگریوں میں مسئلہ آگیا تھا ڈگری پر دستخط سے سیاہی پھیل رہی تھی جس کے باعث ڈگریوں میں تاخیر ہوئی ہے اب ڈگریاں دستخط کیلئے اسکین ہونے گئی ہیں جلد مل جائیں گی۔

Exit mobile version