Site icon Daily Pakistan

جب حب الوطنی نے Gen Z کے بیٹس سے ہاتھ ملایا

جب حب الوطنی نے Gen Z کے بیٹس سے ہاتھ ملایا

جب حب الوطنی نے Gen Z کے بیٹس سے ہاتھ ملایا

تحریر: عروج خان

نعمان خان کا نیا ISPR ترانہ “معرکۂ حق” کے جذبے کو جدید موسیقی کی طاقت سے جوڑتا ہے

کیا ہوتا ہے جب حب الوطنی کے جذبات، جدید موسیقی کی دھڑکن سے ملتے ہیں؟
اس کا جواب ISPR کے نئے ولولہ انگیز ترانے میں موجود ہے، جسے معروف لکھاری و پروڈیوسر نومان خان نے تحریر کیا ہے جبکہ اسے اپنی بھرپور آواز سے وجدان سعید نے نئی روح بخشی ہے۔

“معرکۂ حق” کی یاد میں ریلیز کیا جانے والا یہ نغمہ محض ایک روایتی عسکری ترانہ نہیں بلکہ ایک مکمل cinematic experience محسوس ہوتا ہے۔ طاقتور شاعری، modern house beats، ریپ سیکونسز اور شاندار ویژول پروڈکشن نے اس گیت کو ایسا رنگ دیا ہے جو روایتی قومی نغموں کی روح کو Gen Z کی تیز رفتار دنیا سے جوڑ دیتا ہے۔

فلم Sherdil اور Hum Tum Aur Woh کے writer اور producer نومان خان ایک بار پھر یہ ثابت کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ وہ کہانی، جذبہ اور قومیت کو ایک ہی فریم میں سمو دینے کا ہنر رکھتے ہیں۔
وہ ماضی کے مقبول قومی نغمے “تم ہی سے اے مجاہدو” کے concept writing کا بھی حصہ رہ چکے ہیں، جسے جنید جمشید اور عدنان دھول نے آواز دی تھی۔ نعمان خان PFPA کے Executive Member بھی ہیں۔

گیت کی پہلی ہی لائن سامع کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہے:

“رات چھپ کر جو دشمن نے حملہ کیا
یہ ثبوت اس نے ہے بزدلی کا دیا”

یہ اشعار صرف درد بیان نہیں کرتے بلکہ مزاحمت اور عزم کی بنیاد رکھتے ہیں۔ مگر یہ نغمہ غم میں ٹھہرتا نہیں، بلکہ طوفان بن کر ابھرتا ہے۔ یہ دکھ کو طاقت اور یاد کو عمل میں بدل دیتا ہے۔

پھر کورس پوری شدت کے ساتھ فضا میں گونجتا ہے:

“چھائے طوفانوں کی آندھیوں کی طرح
ٹوٹے دشمن پہ ہم بجلیوں کی طرح”

یہ وہ لائنیں ہیں جو ایک طرف عسکری پریڈز میں جوش پیدا کرتی ہیں تو دوسری جانب سوشل میڈیا reels اور نوجوانوں کی playlists میں بھی اپنی جگہ بنا لیتی ہیں۔

اس ترانے کی سب سے منفرد بات اس کا fearless fusion ہے۔
ایک لمحے میں یہ روایتی قومی نغمے کی سنجیدگی لیے ہوئے ہے، اور اگلے ہی لمحے ریپ کے ذریعے نوجوان نسل سے براہِ راست مکالمہ کرتا محسوس ہوتا ہے:

“دن دیکھے نہ شام شیرا
سب سے ہارڈ کام تیرا”

یہ تبدیلی نہ صرف فطری محسوس ہوتی ہے بلکہ یہ ثابت کرتی ہے کہ قومی نغمہ اب صرف ایک مخصوص انداز تک محدود نہیں رہا۔
ریپ سیکونسز زبردستی شامل کیے گئے elements نہیں لگتے بلکہ پورے narrative کو ایک youthful energy دیتے ہیں۔

ویڈیو کی cinematography بھی اپنی مثال آپ ہے۔
modern-house aesthetics، جنگی مناظر، cinematic editing اور dramatic visuals اسے کسی بین الاقوامی war-drama trailer جیسا احساس دیتے ہیں۔
یوں محسوس ہوتا ہے جیسے یہ صرف ایک نغمہ نہیں بلکہ ایک visual statement ہو۔

تاہم، تمام glamour اور طاقتور beats کے پیچھے ایک گہرا پیغام پوشیدہ ہے — “اتحاد”۔

یہ ترانہ صرف افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش نہیں کرتا بلکہ سائنسدانوں، انجینئرز، سفیروں، قلمکاروں، ماؤں، بہنوں اور نوجوانوں کو بھی قومی طاقت کا حصہ قرار دیتا ہے۔
یہ پاکستان کو صرف ایک فوجی قوت نہیں بلکہ ایک متحد قوم کے طور پر پیش کرتا ہے۔

شاید اسی لیے یہ نغمہ صرف سنائی نہیں دیتا… محسوس بھی ہوتا ہے۔

ایک ایسے دور میں جہاں قومی موسیقی کا نوجوان نسل سے تعلق کمزور پڑتا جا رہا تھا، نومان خان کی تحریر ایک ایسی آواز بن کر سامنے آئی ہے جو جذباتی بھی ہے، جدید بھی، اور ثقافتی طور پر مکمل relevant بھی۔

یہ صرف یادگاروں کے لیے بنایا گیا نغمہ نہیں۔
یہ اُس نسل کا soundtrack ہے جو beats، visuals، emotion اور identity کے ساتھ جیتی ہے۔

اور اس کے اثرات دیکھ کر یہی محسوس ہوتا ہے کہ
یہ ترانہ ابھی بہت دیر تک گونجتا رہ

 

Exit mobile version