بانی سردار خان نیازی

🌤 Ashburn 6.5°C
Friday, 13 November 2026 | پاکستان: 4 جمادی الثانی 1448

ججز اور وکلا

Monday, 2 February, 2026

بابا کرموں نے پوچھا ججز کیس کے دوران غیرضروری تبصرے کیوں کرتے ہیں اور وکلا قانون کا احترام خود کیوں نہیں کرتے۔ کہا بابا جی آپ کے دونوں سوال بہت اہم ہیں ۔ان سوالوں کا بہتر جواب یہ خود دے سکتے ہیں ۔ ہم تو یہ کہہ سکتے ہیں کہ ججز خود نہیں بولتے ان کے فیصلے بولتے ہیں۔۔ یہ شائد اس لئے کیس کے دوران بولتے اور تبصرے کرتے ہیں کہ وہ بول جاتے ہیں کہ ان کا کام بولنا نہیں فیصلے لکھنا ہوتا ہے لیکن کچھ ججز کو اپنے اپ پر کنٹرول نہیں رہتا اور وہ کچھ سچ کہہ جاتے ہیں جس سے خبریں جنم لیتی ہیں۔ورنہ تو دنیا ساری میں ججز کا کام سننا اور کیس کو سمجھنے کیلئے سوالات کرنا ہوتا ہے لیکن اکثر جج بولتے ہی نہیں حالات واقعات پر تبصرے بھی کرتے ہیں۔پھر یہ تبصرے بریکنگ نیوز بن جاتے ہیں۔ پاکستان میں کہا جاتا ہے میڈیا کا عدالتوں کا حصہ سابق چیف جسٹس اف سپریم کورٹ افتخار چوہدری نے بنایا۔اپ نے کورٹ میں میڈیا کیلیے خصوصی کرسیاں ٹیبل لگوائے پھر کیس کے دوران ان کی جانب دیکھ کر فقرے بولا کرتے اور میدیا والے بھاگ کر بریکینگ نیوز اپنے اپنے چینلوں پر چلاتے۔انہوں نے میڈیا کو سپریم کورٹ میں ایک الگ سے روم بھی دے رکھا تھا جو آج بھی ہے۔ موجودہ سپریم کورٹ کے محترم چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ بلڈنگ سے آے او ار اور کمپیوٹر فوٹو کاپیر ، پوسٹ افس کو بلڈنگ سے باہر جگہ دے دی ہے مگر میڈیا کا کمرہ اپنی جگہ پر آج بھی موجود ہے۔ جہاں سے میڈیا کے ورکروں نے اپنے پسند کے ججز کے گروپ بنا رکھے ہیں ۔ ان کیلئے شارٹ وڈیو بناتے اور لگاتے ہیں۔ چینلوں پر بریکینگ نیوز چلاتے ہیں۔ ان کے گروپ اس وقت کنفرم ہو گئی جب یہ جج صاحب استعفیٰ دیکر گھر چلے گئے ابھی حال ہی میں بیٹے کی شادی میں ان ہی میدیا، صحافیوں کو دعوت دی جو ان کی میڈیا پر نمائدگی کیا کرتے تھے۔ کہا جاتا ہے یہ وہ جج تھے جن کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا۔ میڈیا کے ساتھ یہ جج بھی سیاسی پارٹی کا جج کہلاتے تھے میدیا کے یہ ساتھی ان کی باتوں کو پروموٹ کیاکرتے تھے ۔یہ وہی میڈیا کا ہم خیال گروپ ہے۔جو ایک مخصوص سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ان دنوں وکلا کے جلسے جلسوں کا خاصا ذکر ہے کہ وکلا سڑکوں پر ہیں۔ اس کی وجہ اسلام آباد کی پولیس اور انتظامیہ ہے وکلا جوڑے کی گرفتاری کیلیے وکلا لیڈران پر تشدد کیا۔جو ڈھال کا کام کر رہے تھے ان کیخلاف وکلا سڑکوں پر نکل آئے ، احتجاج کیا اور وکلا کا یہ احتجاج کامیاب ہوا ،اب انتطامیہ اور پولیس نے وکلا قیادت سے معذرت کر لی ہے۔ اگر کسی پر الزام یا ایف اء آر درج ہو جائے تو اسے ملکی قوانین کے مطابق اپنے مقدمے کی پیروی کرنا چائے ۔ اگر کوئی قانون کا طالب علم ہے تو پھر ان پر عام شہریوں کی نسبت زیادہ زمہ داریاں آتی ہیں کہ اپنا مقدمہ خوبصورت انداز سے لڑے نہ کہ ججز اور اداروں کو گالیاں دے ۔ اگر ان وکلا کیخلاف ایف آئی آر تھی تو اس کو قانون کے مطابق فیس کریں۔کسی کے پیچھے چھپے نہ کیونکہ کچھ نہ کچھ تو ہوا ہو گا۔ اس کی کچھ وجوہات ہو سکتیں ہیں ایک پیسہ دوسرا شہرت تیسرا کسی نے پھنسایا ہو یا اپ سے غلطی سرزد ہو گئی ہو۔ کچھ لوگ کامیابی کے لیے اس شارٹ کٹ راستے پر چل پڑتے ہیں جو چاہتے ہیں کہ ہم ہوا میں اڑنے لگی اور پیسہ شہرت تخت ہمیں جلد مل جائے۔ اس میں ملکی دشمن اپ کو کہے گا اپنے ملک کے اداروں کو گالیاں نکالو انہیں بد نام کرو۔تانکہ ملک بد امنی کا شکار ہو۔ جب سے سائنس نے ترقی کی ہے اب دشمن سے جنگیں توپوں ٹینکوں سے نہیں لڑی جاتی۔ دشمن اس ملک کے اندر سے ایسے لوگوں کو چن لیتا ہے جو چند ٹکوں کی خاطر کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ وہ کام جو دشمن نہیں کر سکتا وہ ان شر پسند عناصر سے کروا لیتا ہے۔دشمن ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں لہزا ایسے عناصر لالچ میں آکر اداروں کو بدنام کرتے ہیں دشمن کسی سے بھی ایسا کام لے سکتا ہے لہٰذا احتیاط کیا کریں ۔اس پر سب متفق ہیں کہ میت کو کندھا دینا چائے لیکن یہ کندھا کسی ملکی دہشت گردوں کو نہیں دیاجائے لیکن ہم جذبات میں آکر ہر ایک کو کندھا دینے لگ پڑتے ہیں۔ جس سے نقصان اور بدنام سب ہوتے ہیں اور دشمن کو فائدہ پہنچتا۔ ہے ۔ وہ ملک ترقی کرتے ہیں جن کی عدالتیں آزادی سے فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کرتی ہیں۔ بد قسمتی سے ماضی میں کچھ ججز نے اپنے فیصلے نہ آئیں کے مطابق لکھے اور نہ ہی قانون کے مطابق۔ جس سے اس ملک کے وزیراعظم پھانسی پر چڑھ گئے،یا گھر بھیج دئیگئے۔ جس سے ملک کو نقصان ہوا۔ جیسے ایٹمی ہتھیار خطرناک ہیں اسی طرح وہ میڈیا بھی خطرناک ہے جو جھوٹی خبریں اور سنسنی پھیلاتا ہے۔ کچھ عرصے سے ان میں اضافہ دیکھنے میں ایا ہے۔ اس کی وجہ یہ وہ ٹک ٹاکر ہیں جو دس منٹ کی وڈیو میں سنسنی اور جھوٹی خبریں بناتے ہیں تانکہ ان کے ویور کی تعداد میں اضافہ ہو اور ان پر ڈالروں کی بارش ہو جائے اس کی لپیٹ میں آج کے نوجوان کھچے چلے جا رہے ہیں۔ اگر عدالتیں اپنا کام کرتے ہوئے ایسے ملزمان کو سزائیں دیں گے تو جھوٹ بولنے گالیاں دینے والوں کی تعداد میں کمی آئے گی۔ ملک میں جب سے کالجوں میں یونین پر پابندی لگی ہے سیاسی لوگ پیدا نہیں ہو رہے۔بنائے جاتے ہیںجس سے سیاست چند خاندانوں میں تقسیم ہو کر رہ گئی ہے ۔ اب تو ایسے ایسے لوگ سیاست میں ا چکے ہیں جن سے اپنا گھر تو چلتا نہیں وہ ملک چلانے لگتے ہیں اس وقت جو سیاسی جماعتیں ہیں وہ اپ کے سامنے ہے ۔ سوائے ایک دو جماعتوں کے ان کے اپنے اندر جموریت دکھائی نہیں دیتی۔ یہاں لگتا یہی ہے ووٹوں سے اقتدار میں نہیں اتے کسی کی مرضی سے یہ اتے اور جاتے ہیں ۔ یہ لوگ خود اپنے اپ کو پیش کرتے ہیں کہ ہمیں اس قابل بنا کہ لوگ ہمیں لیڈر سمجھنے لگیں۔ جو کوئی اس طرح لیڈر یا حکمران بنتا ہے وہ زیادہ دیر پھر چلتا نہیں۔ سیاست کا برا حال ہی نہیں ہے کچھ جوڈیشری کا بھی یہی حال ہے۔دنیا بھر میں ججز سماعت کے دوران سوالات کرتے ہیں، لیکن فرق انداز اور حد کا ہوتا ہے برطانیہ، امریکا، یورپ میں ججز عموما خاموشی سے کیس سنتے ہیں اورصرف قانونی نکتے پر وضاحت کیلئے سوال کرتے ہیں ذاتی رائے سیاسی یا سماجی تبصرے کرنے سے ججز گریز کرتے ہیں ۔ امریکا کی سپریم کورٹ کے ججز کیس کے دوران سخت سوال کرتے ہیں مگر ان کا تبصرہ قانون کے دائرے میں ہی ہوتا ہے میڈیا یا عوامی بیانیہ بنانے کی وہ کوشش نہیں کرتے جبکہ پاکستان میں سماعت کے دوران طویل ریمارکس دیے جاتے ہیں بعض اوقات ریمارکس سیاسی انتظامی اخلاقی یا میڈیا سرخیوں کیلئے دیتے ہیں مگر یہ ریمارکس فیصلے کا حصہ نہیں بنتے ۔ عوامی دلچسپی کے مقدمات اداروں پر عدم اعتماد پر لگتا ہے ججز خود کو نگران سمجھنے لگتے ہیں۔ ان کے زیادہ تبصرے عدالتی غیر جانبداری پر سوال کھڑے کرتے ہیں۔ ترقی یافتہ نظام میں اصول یہ ہے کہ ججز کے فیصلے بولتے ہیں یہ خود نہیں بولتے۔ جبکہ یہاں زیادہ تر ججز غیر ضروری تبصرے کرتے ہیں جبکہ مضبوط عدالتی نظام میں کم بولنا اور مضبوط فیصلہ لکھنا روایت ہے ۔ دعا ہے یہ روایت یہاں بھی قائم ہوجائے۔ کہا جاتا ہے کہ یہاں سیاسی لوگ اور ججز بنتے نہیں بنائے جاتے ہیں اس سوچ کو ختم کرنا ہو گا ۔ دنیا کے کچھ مملک ایسے ہیں جہاں سیاست دان اورججز بنانے والی فیکٹریاں کام کرتی ہیں۔ لیکن ان سے جمہوریت اور ادارے بدنام ہوتے ہیں۔لہٰذا یہ فیکٹریاں جہاں جہاں کام کررہی ہیں انہیں فوری بند کریں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *