108

جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل جناب خالد مجید نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل (پولیٹیکل) سفیر یوسف ایم الضبیعی سے ملاقات کی

جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل جناب خالد مجید نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل (پولیٹیکل) سفیر یوسف ایم الضبیعی سے ملاقات کی ۔ سفیر الضبیعی نے قونصل جنرل کا خیرمقدم کیا ۔ قونصل جنرل نے اتحاد امت مسلمہ کے لئے او آئی سی کے کردار اور کوششوں اور بالخصوص مسئلہ کشمیر کے لئے اس کی کوششوں اور مستقل حمایت کو سراہا۔ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل نے انہیں جموں و کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے او آئی سی کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

پاکستان اور اسلامی تعاون تنظیم کے مابین جاری باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے دونوں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ ، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سفیر الضبیعی ، کا بطور او آئی سی کے خصوصی مندوب براۓ جموں و کشمیر، کے آئندہ دورہ پاکستان اور آزاد کشمیر پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں