Site icon Daily Pakistan

جرائم کنٹرول نہ کرنے والے سپروائزری افسران کو سیٹ پر رہنے کا حق نہیں ،آئی جی پنجاب

جرائم کنٹرول نہ کرنے والے سپروائزری افسران کو سیٹ پر رہنے کا حق نہیں ،آئی جی پنجاب

جرائم کنٹرول نہ کرنے والے سپروائزری افسران کو سیٹ پر رہنے کا حق نہیں ،آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ جرائم کنٹرول نہ کرنے والے سپروائزری افسران کو سیٹ پر رہنے کا حق نہیں ہوگا منشیات، جوے اور جرائم کے دیگر اڈوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشنز کئے جائیں۔حساس مقامات، مصروف بازاروں اور مارکیٹوں میں سادہ لباس میں پولیس ٹیموں کو تعینات کیا جائےیہ بات انھوں نے اپنے دورہ راولپنڈی کے دوران ، آر پی او آفس میں ریجن کے تمام ڈی پی اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کے دوران کہی سی پی راولپنڈی سمیت اٹک، چکوال ، جہلم اور تلہ گنگ کے ڈی پی اوز نے اپنے اضلاع کے جرائم گراف اور پولیس کارکردگی بارے بریفنگ دی۔راولپنڈی میں جرائم کی صورتحال پر اظہار برہمی ، جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشنز تیز کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ جرائم کنٹرول نہ کرنے والے سپروائزری افسران کو سیٹ پر رہنے کا حق نہیں ہوگا ۔منشیات، جوے اور جرائم کے دیگر اڈوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشنز کئے جائیں حساس مقامات، مصروف بازاروں اور مارکیٹوں میں سادہ لباس میں پولیس ٹیموں کو تعینات کیا جائے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت کاروائیوں سے شہریوں میں احساسِ تحفظ کی فضا کو مضبوط بنایا جائے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر برداشت نہیں ، ڈکیتی ، چوری اور راہزنی کی ایف آئی آر میں تاخیر پر جواب طلبی کی جائے گی راولپنڈی شہر میں سٹریٹ کرائم اور ٹریفک کے مسائل کے حل کیلے جامع حکمت عملی بنائی جائے شہریوں کی املاک پر قبضے کرنے والے جرائم پیشہ افراد و مافیاز کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں کار اور موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کے واقعات میں ملوث گینگز کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے حساس دفاتر، تعلیمی اداروں اور عبادت گاہوں سمیت دیگر عوامی مقامات کا سیکورٹی پلان از سرِ نو ترتیب دیا جائے مری میں برفباری سیزن کے دوران سیاحوں کی سہولت کیلئے ٹورسٹ اور ٹریفک پولیس کی اضافی ٹیموں کو تعینات کیا جائے ہوٹلوں سے منتھلیاں لینے اور سیاحوں کو بلا جواز تنگ کرنے والے اہلکاروں کو نشان عبرت بنا دیا جائے پیشہ ور جیب تراشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ان کے گینگز کا صفایا کیا جائے

Exit mobile version