Site icon Daily Pakistan

جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی تین روزہ تنظیمی دورے پر خیبرپختونخوا روانہ ہوگئیں

سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی

سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی

سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی تین روزہ دورہ پہ پشاور روانہ ہوں گی ۔ان کے ہمراہ ڈپٹی سیکریٹری سکینہ شاہد اور عنایت جدون ہوں گی۔ دورہ خیبرپختونخوا کے پہلے روز دردانہ صدیقی دیر لوئر کے اجلتماع ارکان میں ” دور جدید کے چیلنجز اور رکنیت کے تقاضے "کے عنوان سے خطاب کریں گی- بعد ازاں دیر لوئر میں مقامی ناظمات کے ساتھ ایک نشست میں شرکت کریں گی جس میں ضلعی کارکردگی کے علاوہ انتخابات کی تیاری اور سیاسی صورتحال کا جائزہ بھی پیش کیا جائے گا – دورے کے دوسرے مرحلے میں سوات کی تمام ضلعی صدور کی نشست اور اجتماع ارکان سے خصوصی خطاب کریں گی- دورے کے تیسرے دن سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی پشاور پہنچیں گی -جہاں پریس کلب پشاور میں پریس کانفرنس سے اور بعد ازاں ارکان اور ناظمات کے اجتماعات سے خطاب کریں گی اور مختلف علاقوں میں سیلاب زدگان کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیں گی

Exit mobile version