Site icon Daily Pakistan

جماعت اسلامی کی اسلام آباد میں بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم اور الیکشن التوا کے خلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں رٹ دائر

جماعت اسلامی کی اسلام آباد میں بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم اور الیکشن التوا کے خلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں رٹ دائر

جماعت اسلامی کی اسلام آباد میں بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم اور الیکشن التوا کے خلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں رٹ دائر

جماعت اسلامی اسلام آباد نے مسلم لیگ ن حکومت کی جانب سے بدنیتی پر مشتمل بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم اور الیکشن کے ممکنہ التوا کے خلاف اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں رٹ دائر کر دی، جماعت اسلامی کی جانب سے حسن جاوید ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہو ئے، جماعت اسلامی کی رٹ پر جمعہ صبح نو بجے سماعت ہوگی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پی ڈی ایم حکومت کو اسلام آباد کے بلد یاتی الیکشن سے فرار نہیں ہو نے دے گی،مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں کو شکست نظر آرہی ہے، اس لیے وہ الیکشن ملتوی کروانے کے حیلے بہانے کر رہے ہیں،ہم عدالت سے درخواست کر تے ہیں کے وہ بلد یاتی انتخابات کو مقررہ وقت پر کروانے کے احکامات جاری کر ے جبکہ حکو مت کی جانب سے تجویز کردہ قانون سازی کو آئندہ انتخابات کے لیے نافذ العمل قرار دیا جا ئے،انھوں نے کہا جماعت اسلامی پی ڈی ایم اتحاد کے اس اقدام کے خلاف چو ک چوراہوں میں احتجاج اور عدالتوں میں قانونی جنگ لڑے گی، اسلام آباد کے بیس لاکھ سے زائد شہریوں کے حقوق غصب کرنا ظلم ہے وزارت داخلہ کے غیر آئینی قدم کو مسترد کرتے ہیں،اسلام آباد میں بہت اچھے ماحول میں بلدیاتی انتخابات کا عمل جاری ہے آٹھ روز رہ گئے تو اب حکومت بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی سازش کررہی ہے۔ نصر اللہ رند ھاوا نے کہاعوام کو نچلی سطح پر اختیارات منتقل ہو نا انھیں کسی بھی صورت قبول نہیں پی ڈی ایم حکومت بری طرح ہارنے کے خوف سے بلدیاتی الیکشن سے بھاگ رہی ہے، ہم مسلم لیگ ن کو بلدیاتی الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

Exit mobile version