Site icon Daily Pakistan

جنرل ضیاء الحق سے لیکر تمام آرمی چیفس کے ساتھ آپ کے بہت اچھے تعلقات ہیں اور سب آپ کی عزت کرتے ہیں سربراہ مسلم لیگ (ض)اعجاز الحق کا ایس کے نیازی کو زبردست خراج تحسین

اعجاز الحق ایس کے نیازی سچی بات

سربراہ مسلم لیگ (ض)اعجاز الحق نے چیف ایڈیٹر و سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد ضیاء الحق سے لیکر تمام آرمی چیفس کے ساتھ آپ کے بہت اچھے تعلقات ہیں اور سب آپ کی عزت کرتے ہیں،نیازی صاحب آپ نے ہمیشہ اپنے پروگرام میں پاک فوج اوراداروں کے وقارکوبلندکیا،میں پاک فوج اوراپنے سلامتی کے اداروں کیساتھ کھڑاہوں،ہمیں اپنے اداروں کی مضبوطی کیلئے اکٹھاہوناچاہئیے،حکومت میں شامل تمام سیاسی جماعتیں نظریاتی طور پر ایک دوسرے سے مختلف ہیں،ہر شخص فیصلوں میں آزاد ہے،میں نے معاملات کو سلجھانے کی بہت کوشش کی،بہت سوچ سمجھ کرحالات کودیکھنے کی ضرورت ہے،میں نے عمران خان سے ملاقات کرکے حالات سے آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف و صدر مملکت ضیاء الحق کے بیٹے اور مسلم لیگ (ض)کے سربراہ اعجاز الحق نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے چیف ایڈیٹر و سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد ضیاء الحق سے لیکر تمام آرمی چیفس کے ساتھ آپ کے بہت اچھے تعلقات ہیں اور سب آپ کی عزت کرتے ہیں،نیازی صاحب آپ نے ہمیشہ اپنے پروگرام میں پاک فوج اوراداروں کے وقارکوبلندکیا۔اس موقع پر ایس کے نیازی نے کہا کہ فوج کیخلاف بات کر کے دشمن بھارت کو بات کرنے کا موقع دینے کے مترادف ہے۔ کبھی اپنے میڈیا ہاؤس میں فوج اور عدلیہ کیخلاف بات نہیں کرنے دی کیونکہ پاک فوج کے خلاف بات کرنے سے ہمارا دشمن بھارت خوش ہوتا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اس ملک کیلئے بے پناہ خدمات ہیں،انھوں نے ہمیشہ ملکی مفاد میں آگے بڑھ کر کام کیے۔سربراہ مسلم لیگ (ض)اعجاز الحق نے مزید کہا کہ نواز شریف کو جب ہٹایا گیا تو انھوں نے آرمی کے متعلق بہت بری باتیں کہیں اس وقت مجھے کسی نے نہیں کہا کہ میں آرمی کی حمایت میں نکلوں لیکن میں نے اپنے دل کی آواز سنتے ہوئے کہا کہ میں پاک فوج اوراپنے سلامتی کے اداروں کیساتھ کھڑاہوں،انھوں نے پروگرام میں مزید کہا کہ ہمیں اپنے اداروں کی مضبوطی کیلئے اکٹھاہوناچاہئیے،حکومت میں شامل تمام سیاسی جماعتیں نظریاتی طور پر ایک دوسرے سے مختلف ہیں،ہر شخص فیصلوں میں آزاد ہے،میں نے معاملات کو سلجھانے کی بہت کوشش کی،بہت سوچ سمجھ کرحالات کودیکھنے کی ضرورت ہے،میں نے عمران خان سے ملاقات کرکے حالات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر چیف ایڈیٹر ایس کے نیازی نے کہا کہاسٹیبلشمنٹ کیساتھ تمام سیاسی جماعتوں کے تعلقات بہترہونے چاہئیں، عمران خان سے ملاقات میں آپنے صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کیا ہے تو معاملہ آگے بڑھائیں اور معاملات حل کی طرف لیکر جائیں جس کے جواب میں اعجاز الحق نے کہا کہ معاملات بہتری کی طرف چل پڑے ہیں جلد نتائج سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں اعجاز الحق نے کہا کہ میں عمران خان کوعدالت جانے پرکریڈٹ دیتاہوں کیونکہ وہاں پر وہ آرمی چیف بارے سوال کے جواب میں محتاط رہے۔بہت سوچ سمجھ کرحالات کودیکھنے کی ضرورت ہے۔سیاستدانوں کومل بیٹھ کرملکی مسائل کاحل نکالناچاہئیے۔تمام سیاسی جماعتوں کوباہمی اختلافات بھلاکرملک کی بقاکیلئے اکٹھاہوناچاہئیے۔اعجاز الحق نے کہا کہ عمران خان کی حکومت جانے کے بعد مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا۔روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں ماہر قانون جسٹس(ر)وجیہہ الدین نے کہا کہ مجھے اس بات کا یقین ہے فیصلہ ا ئین وقانون کے مطابق ہوگا۔اس موقع پر اعجاز الحق نے جسٹس(ر)وجیہہ الدین سے سوال کیا کہ کیا عمران خان خاتونجج زیبا چوہدری سے معافی مانگ لیں تو پھر معاملہ کس طرف جائیگا۔جس پر جسٹس(ڑ)وجیہہ الدین نے کہا کہ یہ تو بہت اچھا عمل ہو جائیگا اس سے آپ کی نیت واضح ہو جائیگی اور پیغام بھی اچھا جائیگا۔انھوں نے مزید کہا کہ معافی توکسی بھی وقت ہوسکتی ہے،کیس میں قانونی پیچیدگیاں ہیں کیس لمباچلے گا،اسلام آبادہائیکورٹ کے تمام قانونی معاملات زیربحث آئیںگے،ملک کیلئے جوبہتر ہوگاوہ اقدامات لئے جائیں گے،بلاول بھٹوزرداری کوسندھ میں اہم رول اداکرناپڑ گا،سندھ میں حالات بہت ابترہیں اقدامات کرنا بہت ضروری ہیں،بلاول بھٹوکوسندھ میں بیوروکریسی کوٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہوئے ایس کے نیازی نے کہا کہ اس وقت تمام جماعتوں کو سیاست ختم کرکے ملک کیلئے سوچنا چاہئے اور اپنی تمام توانائیاں سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے اور انکی بحالی پر خرچ کرنی چاہئیں۔جیسے آپ عمران خان متاثرین کے پاس پہنچے ہیں اسی طرح انکو اپنی خدمات دینی چاہئیں۔انکا اچھا نام ہے انکے نام پر لوگ چندہ دیتے ہیں وہ مزید چندا اکٹھا کر کے متاثرین تک پہنچائیں۔اس موقع پر اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ لوگ موجودہ حکمرانوں پر بھروسہ نہیں کر رہے لیکن عمران خان پر بھروسہ کر رہے ہیں اسی لیے انھوں نے سیلاب متاثرین کیلئے اربوں روپے کا چندہ دیا ہے جس میں 3ارب روپے تو آبھی چکے ہیں

Exit mobile version