جنوبی افریقن ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 12 رنز سے ہرا دیا،

8

 جنوبی افریقہ نے کپتان کوئنٹن ڈی کک کی دھواں دار اننگز کی بدولت آسٹریلیا کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 12 رنز سے ہرا کر نہ صرف شاندار کم بیک کیا

بلکہ تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ کوئنٹن ڈی کک نے 47 گیندوں پر 4 فلک شگاف چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 70 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ کینگروز ٹیم 159 رنز ہدف کے تعاقب

میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 146 رنز بناسکی۔ ڈیوڈ وارنر کی ناقابل شکست 67 رنز کی اننگز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ پورٹ الزبتھ میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پروٹیز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے

مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، کپتان کوئنٹن ڈی کک نے 70 رنزکی دھواں دار اننگز کھیلی، وان ڈر ڈسن 37 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ رچرڈسن نے دو، پیٹ کمنز اور زامپا نے ایک، ایککھلاڑی کو آﺅٹ کیا،

جواب میں آسٹریلوی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی۔ ڈیوڈ وارنر ناقابل شکست 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور سٹیون سمتھ نے 29 رنز بنائے تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے

۔ عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نگیڈی نے 3 جبکہ کگیسو ربادا، نورٹج اور پریٹریوس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ کوئنٹن ڈی کک کو عمدہ بلے بازی پر میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا