Site icon Daily Pakistan

جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

جنوبی افریقہ نے تیسرے ون ڈے میں افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تاہم تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1-2 سے افغانستان کے نام رہی۔شارجہ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کی جانب سے دیا گیا 170 رنز کا ہدف 33 اوورز میں حاصل کر لیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم نے 69 اور ٹرسٹن اسٹبس نے 26 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ٹونی زورزی نے 26، تمبا باوما نے 22 اور رضا ہینڈرکس نے 18 رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے محمد نبی، غضنفر اور فرید احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ افغانستان نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 177 رنز سے شکست دی تھی۔

Exit mobile version