خاص خبریں

جنوبی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 30 خوارج ہلاک

جنوبی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 30 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں آپریشن کیا، اس دوران 30 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے مثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج مارے گئے۔ علاقے میں موجود کسی بھی خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے