بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 20.6°C
Sunday, 15 November 2026 | پاکستان: 6 جمادی الثانی 1448

جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی، عمران خان کیخلاف دو مقدمات درج، رانا ثناءاللّٰہ

Friday, 24 March, 2023

وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت اور توڑ پھوڑ کے دو مقدمات درج کرلیے گئے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مسلح جتھوں کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس پر 28 فروری کو حملہ کیا، توڑ پھوڑ کی۔ان کا کہنا تھا کہ 18 مارچ کو بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی مسلح جتھے لائے اور توڑ پھوڑ کی۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کارِ سرکار میں مداخلت اور توڑ پھوڑ کے دو مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ انکوائری کےلیے مشترکہ تحقیقات ٹیم (جے آئی ٹی) بنادی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *