بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 15.6°C
Wednesday, 18 November 2026 | پاکستان: 9 جمادی الثانی 1448

جیل میں ہوں یا باہر پارٹی الیکشن جیتے گی،چیئرمین پی ٹی آئی

Saturday, 25 March, 2023

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات کروانے سے خوفزدہ ہے، انہیں ڈر ہے کہ ہم الیکشن جیت جائیں گے۔عمران خان نے امریکی میڈیا کو ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ میں جیل میں ہوں یا باہر پارٹی الیکشن جیتے گی۔انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ مجھے نااہل قرار دے دیا جائے گا یا نہیں؟، مجھے ہٹانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں عدالتی کام اور میڈیا میں مداخلت نہیں کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ مانتا ہوں کہ امیر اور غریب ممالک میں فرق قانون کی حکمرانی کا ہے، ہماری لڑائی ہے کہ طاقتور طبقے کو بھی قانون کے نیچے لایا جائے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *