Site icon Daily Pakistan

حج سیزن میں غیرملکیوں کے بغیر اجازت مکہ مکرمہ جانے پر پابندی

حج پالیسی 2024 کا اعلان آج کیا جائے گا

غیر ملکیوں کیلیے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان

سعودی عرب نے حج سیزن کے دوران غیر ملکیوں کے مکہ مکرمہ جانے سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔مسجد حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق آج سے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی حج اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ نہیں جا سکیں گے۔ مکہ مکرمہ جانے والی چیک پوسٹس پر حج پرمٹ چیک کیے جائیں گے۔بیان کے مطابق جس غیرملکی کے پاس متعلقہ اداروں کا جاری کردہ حج پرمٹ نہیں ہوگا اسے مکہ مکرمہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ جن غیرملکیوں کے پاس مکہ سے جاری کردہ اقامہ، عمرہ یا حج پرمٹ ہوگا ان پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Exit mobile version