Site icon Daily Pakistan

حرا مانی، گل رانا سمیت چائلڈ آرٹسٹس نے کمرے میں بند ہوکر جان بچائی

کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی، جمشید کوارٹرز میں فلم کی شوٹنگ کے دوران علاقہ مکینوں نے حملہ کیا تو سینئر اداکارہ گل رانا اور اداکارہ حرا مانی، چائلڈ آرٹسٹ فلک شہزاد، نوید مسعود خان اور خوشی ماہین نے خود کو کمرے میں بند ہوکر اپنی جان بچائی۔گزشتہ پیر کو جہانگیر روڈ پر واقع جمشید کوارٹر مکان نمبر

کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی، جمشید کوارٹرز میں فلم کی شوٹنگ کے دوران علاقہ مکینوں نے حملہ کیا تو سینئر اداکارہ گل رانا اور اداکارہ حرا مانی، چائلڈ آرٹسٹ فلک شہزاد، نوید مسعود خان اور خوشی ماہین نے خود کو کمرے میں بند ہوکر اپنی جان بچائی۔گزشتہ پیر کو جہانگیر روڈ پر واقع جمشید کوارٹر مکان نمبر86-F میں فلم ’ساجن محل‘ کی شوٹنگ جاری تھی کہ علاقہ مکینوں نے جھتے کی صورت میں اداکاروں اور عملے پر حملہ کردیا۔فلم کے عملے اور کاسٹ کو یرغمال بنا کر فلم شوٹنگ کا سامان، موبائل فونز اور قیمتی اشیاء لے کر فرار ہوگئے۔اس موقع پر اداکارہ حرا مانی، گل رانا سمیت چائلڈ آرٹسٹ فلک شہزاد، نوید مسعود خان اور خوشی ماہین نے خود کو کمرے میں بند کرکے اپنی جان بچائی جبکہ فلم کریو کے افراد مسلسل علاقہ مکینوں کو روکنے کی کوشش کرتے رہے جس کے نتیجے میں 7 کریو ممبرز شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی گئی۔

Exit mobile version