نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت 27 ویں آئینی ترمیم نہیں متنازع 26 ویں آئینی ترمیم واپس لے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور پارلیمنٹ کا ٹکرا وسیع ہو رہا ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قبضے کیخلاف آج ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا، تحریک آزادی کشمیر 77 برس سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ انشا اللہ کشمیریوں کیلئے آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا، کشمیری عوام پر 9 لاکھ سے زائد بھارتی فوج مظالم ڈھا رہی ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔
پاکستان
حکومت متنازع 26 ویں آئینی ترمیم واپس لے ، لیاقت بلوچ
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 27, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 37 Views
- 2 ہفتے ago