پاکستان خاص خبریں دنیا علاقائی

حکومت نے دوست ممالک کیساتھ تعلقات کومستحکم کیا،عمران خان کابیانیہ جھوٹ پرمبنی ہے ایس کے نیازی

حکومت نے دوست ممالک کیساتھ تعلقات کومستحکم کیا،عمران خان کابیانیہ جھوٹ پرمبنی ہے ایس کے نیازی

سابق صدرسپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں دن بدن بگاڑپیداہورہا ہے،عمران خان کے بیانیہ کی بدولت پی ٹی آئی کوووٹ مل رہا ہے،پاکستان کی بقاکیلئے تمام اسٹیک ہولڈرزکومل بیٹھ کرفیصلہ کرناچاہئے اور ملک کی مضبوطی کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں،ہمارے ملک میں سیاسی اسٹرکچرکومضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سابق صدرسپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی نے اپنی گفتگو کے دوران مزید کہا کہ صحافت معاشرے کی آنکھ اورکان ہوتے ہیں،پاکستان میں صحافت کرنامشکل ترین ہوگیاہے،ہمارے معاشرے میں دن بدن بگاڑپیداہورہا ہے،صحافت معاشرے کی اصلاح کیلئے بہت ضروری ہوتی ہے،امان اللہ کنرانی کا مزید کہنا تھا کہ ہردورمیں بدقسمتی سے صحافت کاگلاگھونٹاگیاہے،پیپلزپارٹی نے ہرمحاذپرآئین کادفاع کیا،عمران خان کے بیانیہ کی بدولت پی ٹی آئی کوووٹ مل رہا ہے،ہمیں مل کرملک کی مضبوطی کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں،پاکستان کی بقاکیلئے تمام اسٹیک ہولڈرزکوبیٹھ کرفیصلہ کرناچاہئیے،انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں سیاسی اسٹرکچرکومضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔سیکرٹری جنرل پی ایف یوجے ارشدانصاری نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2نومبرکے دن کوارشدشریف شہید کے نام سے منسوب کیا،پاکستان بدقسمتی سے صحافت کے حوالے سے خطرناک ممالک میں شمارہوتاہے،پاکستان صحافت کیلئے خطرناک ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبرپرآتاہے،پیپلزپارٹی نے صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے بہت کام کئے،کسی دوسری سیاسی جماعت نے صحافیوں کی بھلائی کیلئے کوئی کام نہیں کیا،ارشد انصاری کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارا جمہوری نظام کمزوری کاشکارہے،سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کوزچ کرنے کیلئے مصروف رہتی ہیں،پاکستان میں جمہوری نظام مضبوط ہوتاتوآج حالات بہترہوتے،ملک کی خاطر تمام جماعتیں مل کربیٹھیں کوئی فیصلہ کریں۔ترجمان بلاول بھٹوذوالفقارعلی بدرنے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صحافت کی آزادی کی بات کی ہے،پیپلزپارٹی کاصحافیوں کیساتھ رشتہ بڑامضبوط ہے،ہم نے مشکل وقت میں حکومت سنبھالی ہے،پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکاتھا،حکومت نے دوست ممالک کیساتھ تعلقات کومستحکم کیا،عمران خان کابیانیہ جھوٹ پرمبنی ہے،الزام تراشی کرتے ہیں،ہماری حکومت نے چین کیساتھ تعلقات کومضبوط کیاہے،سی پیک پاکستان کی ترقی کی ضامن ہے،منصوبوں کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے۔ماہرمعاشیات مرزااختیاربیگ نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایف اے ٹی ایف سے نام نکلناخوش آئندہے، پاکستان میں سیاسی حالات بہترہونے سے سرمایہ کاری بڑھے گی،سرمایہ کاری کیلئے ملکی معاشی حالات کابہترہونانہایت ضروری ہے،ہمارے روپے کی قدردن بدن گر رہی ہے،ملک میں جب تک معاشی صورتحال مستحکم نہیں رہیگی سرمایہ کاری نہیں بڑھے گی،ملک میں اکانومی پالیسی کاہونابہت ضروری ہے،پالیسیوں میں تسلسل کاہونا سرمایہ کاری کیلئے بہت ضروری ہے،سرمایہ کارکو جب تک یقین نہیں ہوگا وہ پیسہ انویسٹ نہیں کرے گا،ملک کے مفادکیلئے تمام سیاسی قیادت کومل کر بیٹھناہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri