اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جمعرات کو اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.85 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے، اب اس کی قیمت 255.14 روپے فی لیٹر ہے۔ تاہم مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.48 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، نئی قیمت 161.54 روپے فی لیٹر ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس سے نئی قیمت 147 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ یہ نظرثانی شدہ شرحیں یکم نومبر 2024 سے لاگو ہوں گی۔ اس سے قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی تھی لیکن 15 اکتوبر کو ایچ ایس ڈی کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔