57

حکومت کاروباری برادری کے لیے دوستانہ ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم،مزید سرمایہ کاری کی دعوت کے لیے طریقہ کار آسان بنانا چاہتے ہیں وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داود کااجلاس سے خطاب

وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داود نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری برادری کے لیے دوستانہ ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، ہم مزید سرمایہ کاری کی دعوت دینے کے لیے طریقہ کار کو آسان بنانا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنی زیر صدارت پاکستان ریگو لیٹری ماڈرنائزیشن انیشیٹو کے دوسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ ہمارا مقصد تاجر برادری کو دوستانہ ماحول فراہم کرنا ہے، ہم مزید سرمایہ کاری کی دعوت دینے کے لیے طریقہ کار کو آسان بنانا چاہتے ہیں۔ادارہ جاتی اصلاحات اور کفایت شعاری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کا مقصد کاروبار سے متعلقہ شعبوں میں مشکلات کی نشاندہی کرنا اور حل تلاش کرنے کے لیے بات چیت کرنا ہے۔چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ زبیر گیلانی نے کہا کہ ہمیں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کی ضرورت ہے، کاروبار دوست ماحول بنانے کے اس عمل کو آسان بنانے کے لیے بورڈ آف انویسٹمنٹ صوبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے موجود ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کے نمائندے نے بتایا کہ وزیر اعلی نے 7 جنوری 2020ءکو طریقہ کار میں آسانی کے بارے میں ایک اجلاس منعقد کیا، ٹیکسوں کی نقل دیکھنے اور ٹیکسوں کی تعداد کو کم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، خیبر پختونخواہ حکومت نے بھی قواعد و ضوابط اور دیگر بہت سے متعلق امور کی نقشہ سازی کی۔نمائندہ سندھ حکومت نے 8 فروری 2020ءکو منعقدہ اس کِک آف میٹنگ پر روشنی ڈالی، اس کا مقصد کاروبار کے لیے سیدھے ، جدید اور خودکار ریگولیشن سسٹم کو تیار کرنا تھا۔ حکومت پنجاب کے نمائندے نے کہا کہ ہم 2018ءمیں ہر طرح کی نقشہ سازی سے گزرے، گیلوٹین کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ہمیں صوبوں میں بھی سٹیئرنگ کمیٹیوں کی ضرورت ہے۔ نمائندہ بلوچستان نے کہا کہ عالمی بینک حوالے کی شرائط تیار کرنے میں مدد فراہم کررہا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے نمائندے نے کہا کہ اس محکمے کو ماضی میں نظرانداز کیا گیا ، ہم نے حال ہی میں بورڈ آف انویسٹمنٹ ایکٹ پاس کیا اور پی سی ون کے ذریعے بورڈ آف انویسٹمنٹ یونٹ تشکیل دیا۔گلگت بلتستان کے نمائندے نے کہا کہ ہم کاروبار کو آسان بنانے کے لئے ونڈو آپریشن پر کام کر رہے ہیں، جی ایس پی پلس سٹیٹس کیلئے ہم نے کچھ قانون سازی بھی کی ہے۔پہلا اجلاس عبدالرزاق داو¿د کی صدارت میں 12 ستمبر 2019ءکو ہوا،اجلاس میں ادارہ جاتی اصلاحات اور سادگی سے متعلق عشرت حسین ، زبیر گیلانی چیئرمین ، سرمایہ کاری بورڈ ، سردار نواز سکھیرا سیکرٹری ، وزارت تجارت ، عمر رسول ، سیکرٹری ، بورڈ آف انوسٹمنٹ ، نجم احمد نے شرکت کی۔ سیکرٹری محکمہ سرمایہ کاری جہانزیب برانہ ، پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ، محمد انور ڈائریکٹر بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ ، سید ذوالفقار علی شاہ سیکرٹری انڈسٹری کامرس اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ ، مسٹر سیم فیل ہیڈ برائے ای سی او گروتھ برطانیہ کے محکمہ بین الاقوامی ترقی پاکستان اور چیمبر آف کامرس کے نمائندے شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں