حکومت کا بینکنگ سیکٹر جزوی بند کرنے کا فیصلہ

106

نجی ٹی وی کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظر بینکوں کی بیشتر برانچیں کل سے بند کی جا رہی ہیں اور بینکنگ سروسز اے ٹی ایم اور آن لائن تک محدود کر دی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق شہریوں کی سہولت کیلئے اے ٹی ایم مشینوں پر 24 گھنٹے کیش دستیاب رہے گا جبکہ آن لائن سروسز کے چارجز بھی ختم کر دئیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو لین دین کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم ہو سکے۔