Site icon Daily Pakistan

حکومت کا سود سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لینے کا اعلان

حکومت کا سود سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لینے کا اعلان

حکومت کا سود سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لینے کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سود سے متعلق فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لیں گے، وفاقی شریعت کورٹ نے سود کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سود سے پاک نظام کو تیزی سے آگے لے کر چلیں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس معاملے پر تفصیلی بحث ہوئی اور گورنر سٹیٹ بینک سے خصوصی مشاورت کی گئی، ہمارے نزدیک فیصلہ کرنے کا معیار قران و سنت ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ملک میں اسلامی بینکنگ نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں اور فیصلے کرنے کا معیار قرآن وسنت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس میں چیلنجز ہیں اور 75 سال سے جاری بینکاری نظام کو اچانک تبدیل نہیں کیا جا سکتا مگر حکومت نے اپنی حد تک کی گئی اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Exit mobile version