بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.5°C
Sunday, 12 July 2026 | پاکستان: 27 محرم 1448

حکومت کا ہر دن ترقی و عوام کیلئے خوشخبریاں لے کر طلوع ہوا: مریم اورنگزیب

Wednesday, 5 March, 2025

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا ہر دن ترقی اور عوام کے لیے خوشخبریاں لے کر طلوع ہوا۔مسلم لیگ ن کی حکومت کو ایک سال مکمل ہونے پر سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کی رہنمائی میں مسلم لیگ (ن)کی حکومت کے 365 دن کا ہر روز، ہرلمحہ پاکستان کی ترقی اور عوام کے ریلیف کی خوش خبریاں لے کر طلوع ہوا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں گزرے ایک سال میں پاکستان نے مایوسی سے اعتماد، ناامیدی سے امید نو، انتشار سے استحکام اور ڈیفالٹ سے نجات پا کر معاشی استحکام کی طرف شاندار سفر طے کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ 12 ماہ میں معاشی معجزے رونما ہوئے، مہنگائی 38 سے کم ہو کر 9 سال کی کم ترین سطح 1.5 فیصد پر آ گئی، مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہر نیا دن ملک و قوم کے خوشحال مستقبل کے خواب کو تعبیر کے قریب لاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن)کی حکومت ہی وہ واحد جمہوری قوت ہے جو پاکستان کو ترقی دے سکتی ہے، یہ سچائی ایک بار پھر ثابت ہو چکی ہے، الحمدللہ، ایک سال بیمثال۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *