وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے۔علی امین گنڈاپور نے یومِ سیاہ کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے،1947 کو اسی دن بھارتی فوج پہلی بار کشمیر میں داخل ہوئی اور آج تک کشمیریوں پر بھارتی حکومت کے ظلم و جبر جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ناجائز قبضے کی مذمت، کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ہم آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیر قانونی یکطرفہ اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔
پاکستان
خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے ، علی امین گنڈاپور
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 27, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 39 Views
- 2 ہفتے ago