Site icon Daily Pakistan

خلافت ِ عثمانیہ پرایک نظر

مسلمانوںکی نشاط ِ ثانیہ کی مظہر خلافت ِ عثمانیہ کئی برِ اعظموںپر محیط تھی اسے خلافت ِ راشدہ کی طرح اسلامی ریاست تو نہیں کہا جاسکتا لیکن خلافت ِ عثمانیہ کو مسلمانوں کی فلاحی مملکت سے ضرور تعبیردی جاسکتی ہے جس کی بنیاد عدل و انصاف اور خوشحالی تھی انگریزوں نے ایک سازش کے تحت مسلمانوں کو کمزورکرنے کیلئے خلافت ِ عثمانیہ کو ختم کرنے میں کلیدی کرداراداکیا اس میں” اپنوں” کاکردار بھی بڑابھیانک اور خوفناک ہے تاریخی اعتبارسے خلفاء راشدین کے بعدحضرت امیرمعاویہ کا دور سب سے مستحکم رہا ا ن کے ٹھوس اور انقلابی اقدامات نے ایک جدید ریاست کے تصورکو اجاگر کیا دنیا میں پہلا بحری بیڑہ بھی حضرت امیرمعاویہ کے دور ِ حکومت میں بنایا گیافتوحات کے لحاظ سے بھی ان کا دور اسلامی تاریخ کا سنہری دور کہا جا سکتاہے ان کے بعد خلافت بادشاہت میں تبدیل ہو گئی موروثی بنیادوںپر خلیفہ کا چنائو کیا جانے لگاخلیفہ کسی کو جوابدہ نہیں تھا بنو امیہ کے 90سالہ دور ِ حکومت میں حضرت عمربن عبدالعزیز نے خلفاء راشدین کی یاد تازہ کردی انہیں اسی بنیادپر پانچواں خلیفہ ٔ راشد کہا جاتاہے بنو امیہ کی خلافت کے بعد بنو عباس نے500سال تک حکومت کی عباسی دور کے آخری دنوںمیں خلافت برائے نام رہ گئی متعدد ممالک اور شہروںمیں شاہی خاندان کے امراء اور طاقتور جرنیلوںنے اپنی اپنی حکومت کااعلان کررکھا تھا جو اپنے آپ کو عباسی خلیفہ کا تابع فرمان قرارد یتے لیکن اس کے باوجودمساجدمیں خطبہ خلیفہ کے نام کا ہی پڑھا جاتا تھاجب ہلاکو خان نے بغدادپر حملہ کرکے ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا بیشتر عباسی خاندان کے افراد شہیدہوگئے اس طرح پانچ صدیوںپر محیط عباسی خاندان کی حکومت کا خاتمہ ہوگیا یہ عملی طورپر خلافت کا خاتمہ ثابت ہوا۔۔اس کے کچھ عرصہ بعد مصر کے بادشاہ ہیرس نے واحد زندہ بچ جانے والے ایک عباسی شہزادے کو مستنصرباللہ کا لقب دے کر قاہرہ کا خلیفہ بنا دیا مگرسولہویں صدی عیسوی میں مصر کا آخری خلیفہ ترکی کے فر مانروا سلطان سلیم اول کے حق میں خلافت سے دستبردار ہوگیا کہا جاتاہے خلافت ِ عثمانیہ 1924 ء تک ایک طاقتور مسلم سٹیٹ تھی ۔۔ خلافت ِ عثمانیہ کو آخر کار جدید ترکی کے بانی کمال اتاترک نے ختم کردیا اس نے خلیفہ عبدالمجید کو برطرف کرکے ترکی میں ایک جمہوری حکومت بنانے کااعلان کیا بہرحال ارتغل غازی کی پیدائش 1191 میں ہوئی اور وہ اپنی وفات 1280 حکمران رہے کچھ کتابوں میں آپ کی وفات 1281 ء درج ہے ارطغرل غازی کے تین بیٹے گندوز،ساؤچی اورعثمان تھے خلافت کی بنیاد ارطغرل غازی رکھ کر گئے تھے تیسرے بیٹے عثمان نے 1291 نے اپنے والد ارطغرل غازی کی وفات کے 10 سال بعد باقاعدہ خلافت کااعلان گیا اور عثمان کے نام سے ہی خلافت کا نام خلافت عثمانیہ رکھا گیا اسی خلافت نے 1291 ء سے لے کر 1924 ء تک , 600 سال تک ان ترکوں کی تلواروں نے امت مسلمہ کا دفاع کیا ۔

Exit mobile version