Site icon Daily Pakistan

خیبر پختونخواہ کے علماء کا دہشت گردوں اور دہشت گرد کاروئیوں کے خلاف فتوی

خیبر پختونخواہ کے علماء کا دہشت گردوں اور دہشت گرد کاروئیوں کے خلاف فتوی

خیبر پختونخواہ کے علماء کا دہشت گردوں اور دہشت گرد کاروئیوں کے خلاف فتوی

خیبر پختونخواہ کے علماء نے دہشت گردوں اور دہشت گرد کاروئیوں کے خلاف فتوی جاری کر دیا
مختلف مکاتب فکر کے علما ء کا دہشت گردی کے خلاف واضح اعلان۔ دارالعلوم سرحد پشاور، جامعہ دارالعلوم حقانیہ، تنظیم المدارس، وفاق المدارس العربیہ، ربط المدارس، وفاق المدارس اسلفیہ، وفاق المدارس الشیعہ، جامع تعلیم القران، علما ء کونسل خیبر پختوانوہ نے دہشت گردکاروائیوں کو مسترد کر دیا۔
علماء نے حالیہ اسلام آباد کے نام نہادعالم اور دہشت گرد تنظیم کے سربراہ کے حوالے سے اپنا واضح موقف دے دیا۔۔ جہاد کا اعلان اسلامی ریاست کا سربراہ کر سکتا ہے۔ ۔ ہر شخص کو جہاد کے اعلا ن کا حق نہیں۔علماء کے مطابق قانون کی پاسداری سے گریز کرنا شرعاََ ناجائز ہے۔اسلامی ریاست کے دفاع کرنے والوں پولیس اور فوجی اہلکاروں کے خلاف ہتھیار اُٹھانا اور اعلانِ جنگ کرنا شرعاََ ناجائز اور حرام اور ریاست کی اطاعت کی خلاف ورزی ہے فوجی جوان اور پولیس اہلکار پاکستان کی حفاظت کرتے ہوئے اگر مارے جائیں تو شہید ہیں حاکم ِ وقت کے خلاف خروج بغاوت ہے۔ علماء
اس کے مرتکبین سزا کے مستحق ہیں اسلامی ریاست کے اندر کسی قسم کا فتنہ و فساد ریاست کے خلاف کسی بھی قسم کی محاز آرائی، لسانی، علاقائی، مذہبی، مسلکی اختلافات اور قومیت کے نام پر تخریب و فساد پھیلانا شریعت کی رو سے جائز نہیں جو شخص ایسا کرے گا وہ پاکستان کے دستور قانون سے بغاوت ہو گا اور جو ایسا کرے گا وہ سزا کا مستحق ہو گا

Exit mobile version