Site icon Daily Pakistan

دبئی میں پاکستانی شہری کے قتل میں ہم وطن ہی ملوث نکلا

فیصل آباد؛ کوچ اور مزدہ ڈالے میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

راولپنڈی؛ بگا شیخاں میں دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد قتل

دبئی / گوجرانوالہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں قتل ہونے والے پاکستانی شہری کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے عنصر نامی شہری کو دو روز قبل دبئی میں قتل کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے اور کیس کی تفتیش شروع کی۔دبئی کی سی آئی ڈی پولیس نے سی آئی اے اسپیشل سیل سے مقتول کے گھر کا پتہ پوچھنے کیلیے گوجرانوالہ پولیس سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ مقتول علی پور چھٹہ کے علاقے کھیوکی کا رہنے والا تھا۔سی آئی اے اسپیشل سیل کی ٹیم کھیوکی میں جب تفتیش کی تو وہاں سے قاتل کا سراغ ملا جس پر دبئی پولیس حکام کو آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ مبینہ طور پر واقعے میں عباس نامی شخص ملوث ہے جو دبئی میں ہی مقیم ہے۔دبئی پولیس نے جب ملزم عباس کو گرفتار کیا تو اُس نے انکشاف کیا کہ وہ عنصر کی تیسری بیوی سے شادی کا خواہش مند تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ عنصر کی اہلیہ بھی اس واردات میں ملوث ہے اور قتل کے بعد سے فرار ہے۔

Exit mobile version