دفتر خارجہ نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ بیرون ملک بدتمیزی کی مذمت کی ہے۔ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو دھمکیوں اور گالیوں کی مذمت کرتے ہیں، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف احتجاج کے معاملے پر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن برطانوی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے، احتجاج مہذب انداز میں ہونا چاہیے، کسی کو گالیاں دینا ناقابل قبول ہے، احتجاج کے دوران پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ باکو کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے باکو میں کاپ 29 سربراہ اجلاس میں شرکت کی، وزیراعظم ریاض میں فلسطین بارے عرب اسلامی سربراہ کانفرنس میں بھی شریک ہوئے، عرب اسلامی سربراہ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 17نومبر تک متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے، اسحاق ڈار یہ دورہ وزیر خارجہ یو اے ای شیخ عبداللہ بن زید النہیان کی دعوت پر کررہے ہیں۔
پاکستان
دفتر خارجہ کی خواجہ آصف کیساتھ بیرون ملک بدتمیزی کی مذمت
- by Daily Pakistan
- نومبر 14, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 75 Views
- 1 مہینہ ago