Site icon Daily Pakistan

دپیکا اور شاہ رخ کی فلم ”پٹھان“ریلیز سے پہلے ہی تنازعات کا شکار

dipika sharukh and jon

فلم پٹھان کی غیر معمولی کامیابی نے ناکامی کے 4سال بھلا دیئے،شاہ رخ خان

ممبئی:بالی ووڈ سپر سٹارز دپیکا اور شاہ رخ کی فلم”پٹھان“ریلیز ہونے سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہوگئی ہے۔وزیر داخلہ مدھیاپردیش نے بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم پٹھان میں دپیکا کے لباس کو قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے فلم کی نمائش کو مشروط کردیا ہے۔نورتم مشرا کا بیان حال ہی میں شاہ رخ اور دپیکا کی فلم پٹھان کے گانے ”بے شرم رنگ“کی ریلیز کے بعد منظر عام پر آیا۔مشرا کا کہنا ہے کہ گانے میں پہنا گیا لباس اور مناظرانتہائی قابل اعتراض ہیں جو واضح طور پر منفی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے دپیکا پڈوکون سے مناسب لباس پہننے اور فلم کے قابل اعتراض مناظر کو تبدیل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہدایت پر عملدرآمد کی صورت میں فلم کی نمائش سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

Exit mobile version