بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 15 July 2026 | پاکستان: 1 صفر 1448

دہشتگردی کیخلاف پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں ، احتجاج پرامن ہونے چاہئیں ، امریکا

Tuesday, 3 December, 2024

امریکا نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج پر امن ہونے چاہئیں۔ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ حکومت پاکستان کو مظاہرین کے ساتھ احترام سے نمٹنا چاہیے، ہندوستانی ہم منصب کے ساتھ سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر بات ہوتی ہے۔ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزد کابینہ کے ارکان کو دھمکیاں ملنے کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا، انہوں نے کہا کہ امریکا شام میں سیاسی عمل کے ذریعے خانہ جنگی کا خاتمہ چاہتا ہے۔میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ ایران عراق سے جنگجوں کے ذریعے شامی صدر کی حمایت کر رہا ہے، لبنان جنگ بندی کو امریکا اور فرانس مانیٹر کررہے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *