Site icon Daily Pakistan

دہشتگردی کیس، عمران خان نے کیا یوٹرن لے لیا ؟

پاکستان تحریک انصاف آج سرگودھا اسپورٹس اسٹیڈیم میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں سٹیج تیار ہے عمران خان کارکنوں سے خطاب کریں گے

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نے کہا کہ خاتون جج زیبا چوہدری کے خلاف ایسے الفاظ استعمال کرنا میرا مقصد نہیں تھا، ایسے جملے شہباز گل پر تشدد اور اس کی حالت دیکھ کر ادا کئے۔
سابق وزیراعظم نے سیاسی مخالفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم لوگوں نے مجھے دیوار سے لگانا چاہا تو میں عوام میں جاٰؤں گا اور مزید طاقتور بن کر تمہارا مقابلہ کروں گا۔

پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میری حکومت کو گرایا گیا تو میں نے پہلا جلسہ پشاور میں کیا، جب بھی میں کال دیتا ہوں عوام نے کبھی مایوس نہیں کیا عمران کان نے کہا کہ کل ایک منظم پروپیگنڈا چلا ہے، مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی کو فوج سے لڑوانے کا پروپیگنڈا کر رہی ہے جب کہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فوج کے ڈر سے نواز شریف بھارتی وزیراعظم مودی سے چھپ چھپ کر ملتے تھے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ لوگ میچ کھیل کر کبھی بھی نہیں جیت سکتے، انہیں الیکشن میں اپنی شکست نظر آ رہی ہے، اسی لئے یہ لوگ کسی نہ کسی طریقے سے بال ٹمپرنگ کر کے مجھے باہر کرنا چاہتے ہیں عمران خان نے کہا کہ ہم نے شروع سے عدلیہ کی عزت کی ہے، میں نے کبھی اپنی پارٹی کو عدلیہ پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی کیونکہ انصاف عدلیہ دیتی ہے لیکن ن لیگ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے عدالت پر حملہ کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زنجیریں انسانوں کی عظمت کی پرواز روکتی ہیں، میرے نبی نے کلمہ کے ذریعے انسانوں کو آزاد کردیا، کوشش ہے کہ اپنے نبی کی سنت پر چلتے ہوئے قوم کو جگاؤں تاکہ یہ زنجیریں ٹوٹیں اور قوم اوپر پرواز کرے۔

Exit mobile version