Site icon Daily Pakistan

دیرینہ زخموں کومندمل کرنے والی بجلی بھری پٹی

dereena zakham chip

دیرینہ زخموں کومندمل کرنے والی بجلی بھری پٹی

اسٹینفرڈ:دیرینہ زخم ا ور ناسور بہت مشکل سے بھرتے ہیں۔ماہرین نے زخم پر رکھنے کا ایسا پیوند بنایا ہے جو ہلکی بجلی خا رج کر کے زخم کو تیزی سے مندمل کرتا ہے۔ایک عرصے سے ماہرین کہتے رہے کہ ناسور پر ہلکی بجلی دیکر انہیں بھرجاسکتا ہے جس کے بعد اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے ہائیڈروجل اور برقی سرکٹ پر مشتمل پھایہ بنایا ہے جس کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے ہیں۔ذیابیطس کے مریضوں کے زخم مشکل سے بھرتے ہیں اور بسا اوقات اعضا کی بریدگی سمیت جانلیوا بھی ہوسکتے ہیں۔اسمارٹ بینڈیج یہ مسئلہ بھی حل کرسکتی ہے۔

Exit mobile version