Site icon Daily Pakistan

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیاب رونمائی، باکس آفس پر دھوم

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلہیز سے پیلے بڑی کامیابی

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلہیز سے پیلے بڑی کامیابی

معروف پروڈیوسر عمارہ حکمت اور کریٹو ڈائریکٹر بلال لاشاری کی بلاک باسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے 150 کروڑ کا بزنس کر کے ریکارڈ قائم کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق فلم کو پاکستان، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، امریکہ اور آسٹریلیا سمیت دنیا بھر میں خوب پزیرائی ملی ۔ فلم بینوں کے مطابق شاہکار فلم جلد 200 کروڑ کا ہدف عبور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں فواد خان، ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی نے اپنے اداکاری کے جلوے بکھیرے ہیں ۔ بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے بین الاقومی سطح پر امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کی تمام پنجابی اور ہندی فلموں کو بھی مات دے چکی ہے ۔
فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت کا کہنا ہے کہ فلم کی کامیابی پر بہت خوش ہوں۔ فلم کی شاندار کامیابی کی وجہ بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ فنکاروں سے لیکر ٹیکنیشن ہیلپر تک ہر فرد نے محنت کے ساتھ اپنے کام کو کیا ہے جس کی وجہ ان تمام کامیابیوں کا کریڈٹ اپنی ٹیم اور ان فلم شائقین کو دیتی ہوں جو ایک اچھی فلم کے انتظار میں تھے۔ فلم اور سینما انڈسٹری کی بحالی و ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Exit mobile version