Site icon Daily Pakistan

ذیابیطس کیسز سے موت واقع ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں

ذیابیطس کیسز سے موت واقع ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں

ذیابیطس کیسز سے موت واقع ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں

لیسٹر:ایک نئی تحقیق کے مطابق ٹائپ 2ذیابیطس میں مبتلا افراد کے عام لوگوں کی نسبت مخصوص اقسام کے کینسر سے موت کے خطرات دگنے ہوجاتے ہیں۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ذیابیطس میں مبتلا مریضوں کی پتے،آنتوں یا جگر کے سرطان سے موت واقع ہونے کے امکانات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔جرنل ڈائیبیٹو لوجیا میں شائع ہونے والی اس نئی تحقیق کے مطابق مجموعی طورپر ذیا بیطس میں مبتلا افراد کی کینسر سے موت واقع ہونے کے امکانات18فیصد تک بڑھ جاتے ہیں جبکہ وہ خواتین جو ذیابیطس میں مبتلا ہوتی ہیں ان کی موت اینڈ ومیٹریل کینسر سے واقع ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

Exit mobile version