Site icon Daily Pakistan

راولپنڈی:سے مالدیب بھیجے جانیوالی کرکٹ بالز سے ہیروئن برآمد

ballss

راولپنڈی:سے مالدیب بھیجے جانیوالی کرکٹ بالز سے ہیروئن برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک بھر میں منشیات کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔راولپنڈی میں واقع نجی کوریئر آفس میں مالدیپ بھیجے جانے والے پارسل سے ہیروئن برآمد ہوگئی۔470گرام ہیروئن کرکٹ ہارڈ بالز کے اندر مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ادھر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دمام جانے والے چارسدہ کے رہائشی ملزم کے پیس سے79ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔علاوہ ازیں اے این ایف اور ایف سی نے خیبرمیں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک کے تھیلوں سے40کلو چرس برآمد کرلی۔دریں اثناء لاہور کوٹ لکھپت میں وراقع نجی کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل جیکٹ میں جذب کیا گیا650گرام مشکوک مواد برآمد ہوا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام ملزموں کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔

Exit mobile version