پاکستان جرائم

راولپنڈی میں بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 87 گرفتار

راولپنڈی میں بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 87 گرفتار

راولپنڈی شہر میں پولیس کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع ہو گیا ہے جس میں 87 گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاون کیا جا رہا ہے، سڑکوں اور چوراہوں پر پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن مرحلہ وار جاری رہے گا۔گداگروں کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کے اسپیشل اسکواڈ بنائے گئے ہیں۔پولیس کی جانب سے یہ آپریشن گزشتہ 24 گھنٹوں میں کر کے ان 87 پیشہ گداگروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔پیشہ ور بھکاری شاہراہوں پر ٹریفک جام اور شہریوں کے لیے زحمت کا باعث بن رہے ہیں۔پیشہ ور گداگروں کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پیشہ ور بھکاری چوری، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے